دبئی ۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔
ایک کویتی نیوز ایجنسی نے بتا یا کہ امیر کویت نے ایک حکم نامے کے ذریعے یہ
قدم اٹھا یا ہے۔ اس انقلابی تبدیلی سے بمشکل 24 گھنٹے قبل کویت کی
پارلیمنٹ کے اسپیکر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس
میں انہوں نے ملک میں قبل
از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا۔
اسپیکر نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ملک کو سلامتی اور اقتصادی محاذ
پرچیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا ہے۔ کویتی آئین کے تحت غالباً یہ لازمی
ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے بعد دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرائے
جائیں۔